اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العام کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے ریف دمشق میں مضایا، الزبدانی، بقین، وادی بردی اور ھریرہ کے علاقوں میں تین سو سے زیادہ مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ شام کی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے ایک دہشتگرد نے العالم کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حکومت نے دھوکے اور فریب میں آ کر دہشتگرد گروہوں میں شامل ہونے والے مسلح افراد کی، اپنے گھرانوں میں واپسی کے لئے امکانات فراہم کیے ہیں، کہا کہ میں ایسے افراد سے کہتا ہوں کہ وہ دہشتگردوں کے فریب میں نہ آئیں اور ملک کی خدمت اور دفاع کے لیے قدم بڑھائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲